ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / مدھیہ پردیش: بالا گھاٹ پولیس کو بڑی کامیابی، تصادم خاتون سمیت دو نکسلی ہلاک

مدھیہ پردیش: بالا گھاٹ پولیس کو بڑی کامیابی، تصادم خاتون سمیت دو نکسلی ہلاک

Sat, 12 Dec 2020 19:17:18    S.O. News Service

بالاکھاٹ،12 /دسمبر(آئی این ایس انڈیا) مدھیہ پردیش کے بالا گھاٹ ضلع میں نکسلیوں کے خلاف کی جارہی پولیس کارروائی میں بڑی کامیابی ملی ہے۔

پولیس نے تصادم میں دو نکسلیوں کو ہلاک کردیا ہے۔ تھانہ کرنل پور کی کنہی چوکی کے تحت بورن کے جنگل میں سپرنٹنڈنٹ پولیس ابھیشیک تیواری کی سربراہی میں ہوئے انکاؤنٹر میں 2 نکسلیوں کو سکیورٹی فورسز نے ہلاک کردیا۔ اس میں ایک خاتون نکسلی بھی شامل ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نکسلیوں کی ہلاکت کی تعداد میں اضافہ ہوسکتا ہے۔پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ تصادم کے خاتمے کے بعد ہی ہلاک ہونے والے ماؤنوازوں کی تعداد اور تصویر واضح ہوسکتی ہے۔ پولیس سپرنٹنڈنٹ ابھیشیک تیواری نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ 2 نکسلی ہلاک ہوگئے ہیں۔

بتایا جارہا ہے کہ پولیس کو پختہ اطلاع موصول ہوئی تھی کہ نکسلی جنگل میں پہنچے ہیں، جس کے بعد پولیس اور سکیورٹی فورسز کی ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے پہلے نکسلیوں کو خودسپردگی کرنے کو کہا لیکن ان کی جانب سے فائرنگ کے بعد پولیس نے جوابی کارروائی کی، جس میں 2 نکسلی ہلاک ہوگئے۔


Share: